Friday, 02 December 2022 19:34

 کریم سٹی کالج میں منعقد سیمینار کا آخری دن

پریس ریلیز

 کریم سٹی کالج میں منعقد سیمینار کا آخری دن

جمشید پور 2دسمبر 2022
کریم سٹی کالج کے پوسٹ گریجویٹ شعبہ انگریزی اور خسرو فاؤنڈیشن، نئی دہلی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے سیمینار کا دوسرا دن بھی  نہایت کامیاب دن ثابت ہوا۔ "تصوف اور ہندوستان کی تہذیبی تکثیریت" کے موضوع پر ہونے والے اس سیمینار میں دو سیشن آن لائن منعقد ہوئے جبکہ ایک سیشن کا انعقاد آف لائن ہوا۔ اس موقع پر بطور خصوصی مقرر دہلی یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کے پروفیسر رضی الدین عقیل نے "صوفی ادب کی افہام و تفہیم" کے موضوع پر ایک تفصیلی تقریر کی۔ انہوں نے صوفی ادب کے مختلف اقتدار اور ذرائع کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ صوفی ادب یہاں اردو، ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں کے علاوہ فارسی بھی موجود ہے۔ بلکہ فارسی میں صوفی ادب اس قدر لکھا گیا جس قدر کسی دوسرے ملک بلخصوص ایران میں بھی نہیں لکھا گیا۔
 آج کے سیمنار کا پہلا آن لائن سیشن ایک بجے منعقد ہوا جس کی صدارت  مولانا آزاد اوپن اردو یونیورسٹی، لکھنئو کیمپس کے انچارج ڈاکٹر ہما یعقوب نے کی۔ دوسرا ٹیکنیکل سیشن دو بجے منعقد ہوا جس کی صدارت نرمل کالج، رانچی، شعبہ انگریزی کے صدر ڈاکٹر آفرین الحق خان نے کی اور تیسرا سیشن دو بجے آف لائن منعقد ہوا جس کی صدارت کریم سٹی کالج، شعبہء فلسفہ کے سابق صدر ڈاکٹر اشرف بہاری نے فرمائی اور اسی سیشن کے ساتھ اس تاریخی سیمینار کا اختتام ہوا۔اس سیمینار میں بیس مقالے پڑھے گئے۔

Read 2142 times

Contact Us

Find Us

Karim City College

Sakchi, Jamshedpur - 831001,

Jharkhand, INDIA

Connect with us

Search